Covid-19:- 775 deaths, 24506 cases-India

Image
The number of Coronavirus cases in India has reached to 24506 with 1429 new cases in last 24 hours among which 18668  are active and 5063 have recovered and 775 deaths. Maharashtra leads the tally with 6817 positive cases, 5676 active, 840 recovery and 301 deaths followed by Gujrat with 2815 positive cases, 2423 active, 265  recoveredand 127 deaths. Jammu and Kashmir has 454 positive cases with 340 active, 109 recovered and 6 deaths.

امریکہ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1920 افراد ہلاک

30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی

 امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، مزید 1920 افراد ہلاک ہو گئے۔ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا زور تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں کے سلسلے میں دن بدن شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کم و بیش امریکہ میں روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار سے زائد ہکا دوسرا ہفتہ جاری ہے ۔ گزشتہ 3 دنوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو 9 اور 10 اپریل کو امریکہ میں 1900 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ روز 11 اپریل کو ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ 2035 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جو کہ کورونا کے باعث ایک دن میں 
ہونےوالی کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جون ہوپکنز ہونیورسٹی کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے امریکہ میں مہلک وائرس سے متاثرہ مزید 1920 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد امریکہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار 577 کی سطح کو جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے ہونی والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والے ممالک میں امریکہ نے اٹلی کو بھی چھوڑ دیا ہے۔
ملک تھا۔ تازہ اعدا و شمار کے مطابق اٹلی میں مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 19 ہزار 468 ہے جبکہ امریکہ میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 869 ہو گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ دنیا کے سب سے طاقتور ملک میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے علاوہ اٹلی، اسپین، فرانس اور جرمنی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔ فی الحال دنیا کے بیشتر ممالک لاک ڈاؤن کے ذریعے اس مہلک وبا پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن جلدی ہٹایا گیا تو کورونا کی وبا تباہ کن حد تک دوبارہ نمودار ہوسکتی ہے۔ اس لیے تمام ممالک کو پابندیوں میں نرمی لانے کے بارے میں احتیاط برتنی چاہی

Comments

Popular posts from this blog

Kashmir University Recruitment 2020, Walk in Interview on 09-03-2020

Covid-19:- 775 deaths, 24506 cases-India