Contest for Chairman Auqaf Committee Hathlangoo, Apple seems to have the upper hand

Image
  Apple 🍎 seems to have the upper hand The people of Hathlangoo (Generally famous as the village of Famous Saint, Haba Sahab) and people also name the village as Haba Sahbi Hathlung. General Auqaf Committee Hathlangoo has been a strong decision making committee and looking after the development and other things in the village. Now after the resignation of Chairman who has completed his tenure, Hathlangoo is going for polls to elect the next Chairman. 3 candidate have filed their nominations namely Mr. GH Hassan Lone ( a business taikoon of the village), Mr. Mohammad Munawar Wani and Mr. Mohammad Hussain Dar (ex Chairman). Although it seems that Mr. GH Hassan has the upper hand because the youth of village have a good belief in him, but the contest looks like a bit hard as Mr. Munawar is making his all efforts by campaigning throughout the village. The war has already begun but it looks like contest only between Mr. GH Hassan whose symbol is Apple(🍎) and Mr. Mohammad Munawar Wani as t

پاکستان میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والا پہلا مریض ڈسچارج


22 سالہ نوجوان کو مکمل صحت یابی کے بعد ڈسچار ج کیا گیا ۔



پاکستان میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والا پہلا مریض ڈسچارج

کراچی۔کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والا پاکستان کا پہلا مریض ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ایران سے واپس آنے والے پاکستانی طالب علم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کو نجی ہسپتال کی آئیسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اس متعلق کہنا تھا  پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے نوجوان صحت یاب ہو گیا ہے۔
صحت یاب ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کو مبارکباد بھی دی۔ تاہم اب 22 سالہ نوجوان کو مکمل صحت یابی کے بعد ڈسچار ج کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسچار ج کیا گیا نوجوان بلکل صحت یاب ہے۔ سکریننگ و دیگر ٹسٹ کئے گئے جو کہ کلیئر قرا دے دیئے گئے ہیں۔

ہسپتال میں مریض کی صحت یابی کے لئے تمام میسر سہولیات کا سہارا لیا گیا ، معاون خصوصی وذیر صحت ظفر مرزا نے اس سے قبل پاکستان میں 6 مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا تھا کہ ہمارے چاروں ہمسایہ ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز موجود ہیں‘ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنارہی ہے‘ وذیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ کے اراکین اور پارلیمنٹرینز سب ملکر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے نوجوان صحت یاب ہو گیا ہے۔ یاد رہے چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والے اس وائرس سے تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ۔ تاہم اس وائرس کی مات دینے کے لئےدنیابھر کے سائنسدانوں نے سر جوڑ لئے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

Covid-19:- 775 deaths, 24506 cases-India

Kashmir University Recruitment 2020, Walk in Interview on 09-03-2020